السلام علیکم۔ دوستو آج کی اس پوسٹ میں میں آپ کو جاب
انٹرویوز کے لیے سات بہت ہی اہم باتیں بتائوں گا۔امید ہے کہ آپ کو اس آرٹیکل سے
بہت ہی مفید معلومات ملے گی۔تو برائے مہربانی اس آرٹیکل کو مکمل پڑھیں اور اپنے
دوستوں کے ساتھ بھی شئیر ضرور کریں۔
دوستو
امریکا میں ایک شخص ہےبین کیبلیرو یہ دنیا کا واحد
پراپرٹی ڈیلر اورواحد رئیل سٹیٹ ایجنٹ ہےجس کا نام
گینیزبک آف ورلڈ ریکارڈمیں شامل ہے ۔اس شخص نے صرف پراپرٹی کے کمیشن سےدو اشاریہ چاربلین ڈالر کمائے۔اور یوں یہ صرف پراپرٹی کمیشن سے بلین ائیر کلب میں شامل
ہونے والادنیا کا پہلا شخص ہے۔اس نے ۲۰۱۸ میں۶۴۶۱گھرفروخت کیے تھے۔یہ آج بھی ہر
ہفتے۱۰۰ گھر بیچتا ہے۔امریکا کے ۶۶ بڑے ہوم بلڈرز صرف اس کے لیے گھر بناتے ہیں۔یہ
۲۰۱۶ میں کمیشن کے ذریعے پہلی بار بلین ائیر بنا تھااور اس کی دولت اور کمیشن میں
ہر سال اضافہ ہوتا چلاجا رہا ہے۔یہ چار سال سے پراپرٹی کی خرید و فروخت میں دنیا
میں نمبر ون ہے۔یہ ہومز یو ایس ڈاٹ کام کے نام سے پراپرٹی کی
ایک بڑی ویب سائٹ بھی چلا رہا ہے۔سوال یہ ہے بین کیبلیرو نے یہ اعزاز یا یہ کامیابی کیسے حاصل کی۔یہ شروع میں ایک
عام سا ایجنٹ ہوتا تھا جیسے آپ یا آپ کے دوست ہیں۔لیکن پھر اس نے ایک عجیب کام
کیا۔ اس نے انٹرویوز دینے کی ٹیکنیک سیکھ لی۔ یہ دوسروں کے سامنے بیٹھ کر اپنے آپ
اور اپنے پاس موجود پراپرٹی بیچنے کا ایکسپرٹ بن گیا۔اور یوں صرف دو سال میں یہ گنیز نک آف ورلڈ ریکارڈتک پہنچ گیا۔اس کا کہنا ہے۔آپ اگر
انٹرویو کے ذریعے خود کو اور اپنے آئیڈیاز کو سیل کرنا سیکھ لیں تو دنیا کی کوئی
طاقت آپ کا راستہ نہیں روک سکتی۔انٹرویو اتنا اہم ہوتا ہے آپ یہ جان کر خیران ہوں
گے کہ دنیا کی ہر کامیابی کا آغاز اور اختتام دونوں انٹرویوز پر ہوتے ہیں۔آپ اگر
صرف یہ فن سیکھ لیں تو آپ کو مزید کسی ٹیکنیک کی ضرورت نہیں رہے گی۔اور دنیا میں
انٹرویوز کی کتنی ٹیکنیکس ہوتی ہیں صرف سات۔آپ نے صرف ان کو فالو کرنا ہے اور بیڑا پار۔آپ
کے لیے نوکری کے دروازے بھی کھل جائیں گےاور کامیابی کے بھی۔ آئیے ان ٹیکنیکس کی
طرف آتے ہیں۔
![]() |
| Best tips for Govt. Jobs interview 2021 |
ü
First technique your documents
ہم سے پہلے دوسروں کے پاس ہمارے کاغذات جاتے ہیں۔آپ کا
وزٹنگ کارڈ،آپ کالیٹر ہیڈ،آپ کا اینویلپ،آپ کے لیٹر کا کاغذ،انک،پرنٹنگ،آپ کا
بروشر اور آپ کاسی وی۔یہ آپ کا تعارف ہوتے ہیں۔چنانچہ آپ جب بھی یہ بنوائیں
پروفیشنل اور شاندار بنوائیں۔میں شروع شروع میں اپنا ہر سی وی مہنگے پرنٹر پر پرنٹ
کرواتا تھا۔کاغذ ہیوی گرام کا ہوتا تھااور سی وی لفافے میں بند کرنے سے پہلےمیں اس
کی بیک سائیڈ پر پرفیوم لگا دیتا تھا۔چنانچہ میرا سی وی جب بھی کھولاجاتا تھا
توپورا کمرہ مہک اٹھتا تھا۔کھولنے والے ہاتھوں تک سے خوشبو آتی رہتی تھی۔اور میرا
سی وی جب فائل میں رکھا جاتا تھاتو یہ فائل میں بھی مہکتا رہتا تھااور انٹرویو لینے
والےاسے ڈھونڈنے اور فائل سے نکالنے پر مجبور ہو جاتے تھے۔آپ بھی یہ کر سکتے ہیں۔
ü
Second technique dressing
آپ یہ یاد رکھیے انسان سب سے پہلے مرد کے جوتے اور عورت کے
بال دیکھتا ہے۔آپ اگر انٹرویو دینے جا رہے ہیں تو آپ اپنا سب سے بہترین جوتا
پہنیں۔اسے پالش سے چمکائیں اور نئی اور شوخ رنگ کی جرابیں پہنیں۔انٹرویو کے کمرے
میں داخل ہونے سے پہلےاپنے جوتے ڈور میٹ سے صاف کریں تا کہ کمرے کا فرش گندا نہ ہو
۔ اگر فرش پر آپ کے جوتوں کے نشان پڑ گئےتو آپ یہ سمجھ لیں کہ آپ انٹرویو میں فیل
ہو چکے ہیں۔آپ کے شوز کی آواز ضرور آنی چاہیےتا کہ انٹرویو لینے والےآپ کے جوتوں
کی طرف توجہ دےسکیں۔لیکن یہ یاد رکھیں کہ جوتوں کی آواز کرہت اور زیادہ نہیں ہونی
چاہیے۔یہ بد تہذیبی ہوتی ہے۔مردوں کے جوتوں کے بعد ان کا لباس دیکھا جاتا ہے۔آپ کا
لباس شاندار صاف ستھرااور جدید ہونا چاہیے۔سوٹ پہنیں تو بلیک،نیوی بلیویا گرے رنگ
کا پہنیں۔شرٹ سفید اور تازہ استری شدہ ہونی چاہیے۔ٹائی شوخ ہونی چاہیے۔کف لنک بھی ہونے چاہیں۔اور آپ نے اس دن شیو بھی کی ہو
اور بال بھی بنائے ہوں۔خواتین کے بالوں کے بعد چہرہ دیکھا جاتا ہے۔آپ کو اس دن میک
اپ ضرور کرنا چاہیے۔لیکن یہ ہلکا ہونا چاہیے۔تیز میک اپ چیپ لگتا ہے۔ آپ کے کپڑے
بھی صاف ستھرے اور استری شدہ ہونے چاہیں۔انٹرویو لینے والوں کو پتہ چلنا چاہیےکہ
آپ نے انھیں اہمیت دی ہے۔آپ اگر گندے کپڑوں میں آ جائیں گے توان کو محسوس ہو گا کہ
آپ نے انھیں اور ان کی کمپنی کو اہمیت نہیں دی ہے۔ذرا صاف ستھرا لباس پہن کر
انٹرویو کے لیے جائیں۔
ü
Third technique perfume
یہ یادرکھیں انسان سب سے پہلے سونگھتا ہےپھر دیکھتا ہےاور
پھر سنتا ہے۔آپ سے پہلے آپ کی خوشبو لوگوں تک پہنچتی ہے۔چنانچہ آپ اس کا خصوصی
اہتمام کریں۔آپ نے عموماََ دیکھا ہو گا کہ ہم گزرتے گزرتے ہمیشہ ان لوگوں کی طرف
متوجہ ہوتے ہیں جنھوں نے بڑا اچھا پرفیوم لگا رکھا ہوتا ہے۔اگر کسی ہال میں دس لوگ
بیٹھے ہوئے ہوں تو ہم ان میں سے کس کی طرف توجہ دیں گے۔ہم ہمیشہ اچھے پرفیوم والے
شخص کی طرف دیکھتے ہیں۔چنانچہ آپ خواہ زندگی میں صرف ایک پرفیوم خریدیں لیکن آپ جب
بھی وہ استعمال کریں تو لوگوں کو آپ کو روک کرآپ سے پوچھنا چاہیے آپ نے کون سا
پرفیوم لگا رکھا ہے۔اور آپ جو نام بتائیں لوگ وہ نوٹ ضرور کریں۔اگر انٹرویو لینے
والوں نے بھی آپ کو روک کر آپ سے پرفیوم کا نام پوچھ لیاتو آپ یہ سمجھ لیں آپ
کامیاب ہو چکے ہیں۔
ü
Your reference should be good.
ہم سب زندگی میں امیر پاورفل اور مشہور ہونا چاہتے ہیں۔ہم
پوری زندگی صرف ان تین خواہشوں کے پیچھے دوڑتے رہتے ہیں۔لہذا یاد رکھیں انٹرویو
لینے والے بھی انسان ہیں۔یہ بھی ان تینوں چیزوں سے متاثر ہوتے ہیں۔لہذا آپ اپنی سی
وی میں امیر،پاورفل اور مشہور لوگوں کا
حوالہ دیں۔آپ اگر ان میں سے کسی شخص کو جانتے ہیں تو آپ اس کے ساتھ اپنی تصویر
بنوائیں اور اس تصویر کو سی وی میں حوالے کے طور پر لگا دیں۔میں گارنٹی کرتا ہوں
انٹرویو لینے والے آپ سے اس شخص کے بارے میں ضرور پوچھیں گے۔اور اگر آپ کو نوکری
نا بھی ملی تو بھی انٹرویو لینے والے آپ کو پوری زندگی بھلا نہیں سکیں گے۔اور یہ
بھی چھوٹی کامیابی نہیں ہوتی۔
ü High performance or loyalty
دنیا میں ہر شخص ،ہر کمپنی کو کم معاوضے پر ہائی پرفارمنس
دینے والے وفادار لوگ چاہیے ہوتے ہیں۔آپ انٹرویو لینے والوں کی اس کمزوری کو
سمجھیں۔آپ انھیں بتائیں کہ آپ صرف کام کرنا چاہتے ہیں۔آپ پرفارمنس کو عبادت سمجھتے
ہیں۔معاوضہ آپ کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔اور دوسرا آپ اس کمپنی اور اس جاب کو
کبھی نہیں چھوڑیں گے۔آپ اگر یہ جاب ایک دو سال کے لیے بھی کرنا چاہتے ہیں تو بھی آپ
اپنے منہ سے کبھی اس کا اعتراف نہ کریں۔کیونکہ دنیا میں کسی شخص ،کسی ادارے کو
عارضی ملازم نہیں چاہیے ہوتے۔آپ انھیں بتائیں کہ اگر یہ کمپنی بند بھی ہو گئی
توبھی آپ کمپنی کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔آپ یقین کریں کہ آپ کا یہ امپریشن انٹرویو
لینے والوں کے دل جیت لے گا۔
ü
This is not the final job.
یہ جاب آخری نہیں۔ آپ انٹرویو سے اٹھتے وقت بورڈ یا باس کو
بتائیں کہ آپ اس انٹرویو اور اس جاب کو فائنل نہیں سمجھ رہے۔آپ کو اگر یہ جاب نہیں
ملتی توکوئی بات نہیں۔کمپنی یا باس آپ کو کسی بھی وقت کسی بھی دوسری جاب کے لیے
بلا سکتا ہے۔اس کمپنی کے ساتھ کام آپ کے لیے اعزاز کی بات ہے۔آپ یقین کریں آپ کے
یہ چند لفظ کمپنی کے لیے آپ کے دروازے کھول دیں گے۔
![]() |
| Best tips for Govt. Jobs interview 2021 |
ü
Make a selfie.
دنیا کا ہر شخص خود کو سلیبرٹی سمجھتا ہے۔بالخصوص انٹرویو
لینے والے لوگ اپنے آپ کو بہت اہم سمجھتے ہیں۔آپ انٹرویوکے بعد ان سے سیلفی لینے
کا کہیں۔اگر وہ انکار کریں تو آپ ویٹنگ روم میں بیٹھ کر ان کا انتظار کریں۔انٹرویوز
کی اختتام پر آپ پھر یہی بات ان سے کہیں۔یوں بورڈ آپ کی ڈیٹرمینیشن سے متاثر ہو
جائے گا۔وہ لوگ آپ کو اندر بھی بلائیں گے ،سیلفی بھی بنوائیں گے اور آپ کو ری
کنسیڈر بھی کریں گے۔اور اگر یہ نا بھی ہوا تو بھی وہ لوگ سیلفی کی وجہ سے آپ کو
ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ میں جاتے جاتے آپ کو ایک اور مشورہ بھی دیتا چلوں آپ باہر نکل
کر کسی طرح انٹرویو لینے والوں کے فون نمبرز تلاش کریں۔اور ان کو اپنی سیلفی
بھجوائیں۔ اس طرح آپ کا ان کے ساتھ مستقل رابطہ قائم ہو جائے گا۔
اگر آپ کو یہ آرٹیکل پسند آیا ہے تو کسی نا کسی کے ساتھ ضرور شئیر کیجئے گا
۔ ہو سکتا ہے آپ کا یہ صدقہ جاریہ کسی نا کسی
شخص کا ذہن اور مقدر بدل دے ۔
اللہ حافظ و ناصر۔



0 Comments